ایکسپریس اردو
کراچی: مائی کلاچی روڈ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق
کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرالر کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.