ایکسپریس اردو
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری بطور ممبر جوڈیشل کمیشن پہلی بار شرکت کریں گے، رانا ثناء اللہ بھی بطور ممبر جوڈیشل کمیشن شریک ہونگے۔
اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس ڈیڑھ بجے دن سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.