ایکسپریس اردو
مشہور ڈائریکٹر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی، اسپتال منتقل
ہالی ووڈ کی مشہور فلم ہِیٹ‘ کے 83 سالہ ہدایت کار مائیکل مان شوٹنگ رینج میں حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ہفتے کے روز شام تقریباً 4 بجے لاس اینجلس کی شوٹنگ رینج ’رینج ایل اے‘ میں پیش آیا، جہاں مائیکل مان فائر آرم ٹریننگ میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق وہ پستول کو ہولسٹر میں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی اور ان کی ٹانگ میں جا لگی۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر فائر آرم ٹریننگ کے دوران حادثاتی طور پر فائرنگ کا نشانہ بنے۔
رپورٹس کے مطابق طبی عملے نے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب مائیکل مان کے ترجمان سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن فوری طور پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.