ایکسپریس اردو
کراچی، کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں روانہ
شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے متعدد گاڑیاں موقع پر روانہ کردی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جہاں آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام نے قریبی ہائیڈرنٹس سے پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔
فائر فائٹرز گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.