ایکسپریس اردو
برطانوی ٹینس کھلاڑی کو شکست کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں
برطانیہ کی ٹینس کھلاڑی جوڈی بریج کو طویل عرصے بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور کے سنگلز مقابلے میں واپسی پر شکست کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بدسلوکی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
27 سالہ جوڈی بریج چنئی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ویشنوی اڈکر کے ہاتھوں 3-6، 6-3 اور 7-5 سے شکست کھا گئیں۔
بھارتی کھلاڑی نے ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد برطانوی کھلاڑی نے انسٹاگرام پر موصول ہونے والے توہین آمیز پیغامات اور دھمکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹینس میں واپسی پر انہیں ایسا استقبال ملا جس سے انہیں یاد آگیا کہ انہوں نے کھیل سے دوری کیوں اختیار کی تھی۔
جرمن ٹینس اسٹار ایوا لائس نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے سے سوال کیا کہ کھلاڑیوں کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کب کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال خواتین ٹینس کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر 12 ہزار سے زائد توہین آمیز پیغامات موصول ہوئے۔
ماہرین نے آن لائن بدسلوکی روکنے کے لیے صارفین کی شناخت کی تصدیق لازمی قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.