ایکسپریس اردو
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ذیابیطس کے علاج کے بین الاقوامی اور قومی طبی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں بیماری کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ذیابیطس جیسے بڑھتے ہوئے صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ بیماری کی روک تھام پر بھی خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں، بالخصوص کالجوں اور جامعات کے طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند معمولاتِ زندگی اپنانے سے متعلق عوامی آگاہی قومی سطح پر فروغ دی جائے۔
وزیراعظم نے ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق معلومات عام کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.