ایکسپریس اردو
وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی موسیقی اور عالمی مقبولیت کو سراہتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔ سابق کرکٹر نے کسی تردد کے بغیر دلجیت دوسانجھ کا نام لیا اور ان کی تعریف میں بھی دل کھول کر بات کی۔
وسیم اکرم کے مطابق دلجیت کی موسیقی شاندار ہے اور وہ دنیا کے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے عالمی سطح پر جو کامیابی اور پذیرائی حاصل کی ہے، وہ اس کے مستحق ہیں۔
وسیم اکرم کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی دونوں معروف شخصیات کے درمیان موجود باہمی احترام کو سراہا۔
View this post on Instagram
دلجیت دوسانجھ گزشتہ چند برسوں میں ایک مقبول پنجابی فنکار سے بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے گلوکار اور تفریحی شخصیت بن چکے ہیں۔ ان کے پنجابی گانوں، پُرجوش اسٹیج پرفارمنس اور منفرد فیشن اسٹائل نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پیدا کی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.