ایکسپریس اردو
لاہور؛ سی سی ڈی اہلکار نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنالی
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی اہلکار نے جواں سال لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ حالت میں ویڈیو بنالی، جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانہ کاہنہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کی رہائشی لڑکی یکم اکتوبر کو کاہنہ بازار گئی جہاں اس کے پرس سے موبائل فون غائب ہوگیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکی موبائل فون گم شدگی کی شکایت کے لیے تھانہ کاہنہ گئیں جہاں اس کو شبیر نامی سی سی ڈی پولیس اہلکار ملا، سی سی ڈی پولیس اہلکار محمد شبیر نے لڑکی کا موبائل فون نمبر لے کر اس کو بھیج دیا، بعد ازاں محمد شبیر نے لڑکی کو کال کرکے موبائل فون ٹریس ہونے کے بہانے ہلو روڈ بلوایا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ آہلو روڈ پہنچی تو سی سی ڈی اہلکار شبیر اس کو حمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر لے گیا اور اسلحہ نکال کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنالی۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار شبیر نے 10 اکتوبر کو لڑکی کو دوبارہ آہلو روڈ حمیرا بی بی کے گھر بلوایا، لڑکی اپنی عزت بچانے کے لیے وہاں گئی تو سی سی ڈی اہلکار شبیر نے لڑکی کو دوبارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی تھی جہاں ان کی داد رسی کی گئی۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.