ایکسپریس اردو
لاہور سمیت پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت تاحال کم نہ ہو سکی
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاحال کم نہ ہو سکی، صوبے میں کہیں بھی ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں ہے۔
ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر کے مطابق ایل پی جی مافیا نے دو ہفتوں میں ڈھائی ارب روپے سے زائد منافع کما لیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور دیگر ادارے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں لیکن اوگرا نے ابھی تک کسی ایل پی جی پلانٹس والے کے خلاف کارروائی نہیں۔ ایل پی جی پلانٹس سے 525 سے زائد قیمت پر ملے گی تو سستی کیسے فروخت کریں گے۔
اوگرا نے 280 روپے کلو گرام مقرر کی مگر 550 سے 575 روپے تک فروخت ہو رہی۔
واضح رہے کہ ایل پی جی کی روزانہ کی کھپت 7 ہزار سے ساڑھے 7 ہزار کلو گرام ہے، مافیا 300 روپے سے زائد منافع ایک کلو گرام پر کما رہا ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.