ایکسپریس اردو
خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔
پشاور کے علاوہ، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.