کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس افسر جاوید ابڑو شہید اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے انسپکٹر جاوید ابڑو شہید اور ان کی اہلیہ زخمی  ہوئی، انسپکٹر جاوید ابڑو پر ماضی میں بھی حملہ آوروں کی جانب سے متعدد قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کے بھائی کو بھی ماضی میں قتل کیا جاچکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شہید پولیس افسر اور ان کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔