امریکی اداکارہ ہیڈن پینیٹئر کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا خیال ہے کہ ان کی موت مبینہ طور پر فینٹینائل ملی آکسی کوڈون کی گولی لینے سے ہوئی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لاس اینجلس میں ایک شخص سے بلیک مارکیٹ کی نسخے والی ادویات، جن میں آکسی کوڈون بھی شامل تھی، حاصل کرتی تھیں۔ ہیڈن نے موت سے ایک روز قبل لاس اینجلس سے ساؤتھ کیرولائنا جاتے ہوئے دورانِ پرواز بھی چند ادویات استعمال کی تھیں۔ Hayden Panettiere Died From Fentanyl-Laced Oxy, Sources https://t.co/ipUsiZ7V15 — TMZ (@TMZ) September 14, 2026 تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ موت کی صبح انہوں نے آکسی کوڈون کی ایک گولی لی جو ممکنہ طور پر فینٹینائل سے آلودہ تھی۔ واضح رہے کہ امریکی ادارہ ڈی ای اے اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مبینہ طور پر جان لیوا گولی کہاں سے آئی اور اسے کس نے فراہم کیا۔ تاہم حکام نے ابھی موت کی حتمی وجہ طے نہیں کی۔